قبائلی اضلاع

”صدائے امن پروگرام، قبائلی خواتین کی بے عزتی مزید برداشت نہیں کر سکتے”

”ضلع خیبر میں صدائے امن پروگرام کی ایس او پیز تبدیل کی جائیں، قبائلی خواتین کی بے عزتی مزید برداشت نہیں کر سکتے۔

ان خیالات کا اظہار قوم برقمبرخیل کے قومی مشران حاجی محمد آفریدی، حاجی شیر بہادر آفریدی، حاجی موسٰی خان آفریدی اور حاجی میرام شاہ آفریدی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

برقمبرخیل کے مشران نے حکومت سے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں صدائے امن پروگرام کی امدادی رقم خواتین کی بجائے مرد حضرات کو دینے کا مطالبہ کر دیا۔

مشران نے صدائے آمن کارڈ پروگرام کے طریقہ کار پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قبائلی اور اسلامی رویات کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ اگر حکومت قبائلی خواتین کی مدد کرنا چاہتی ہے تو انسداد پولیو پروگرام کی طرح گھر گھر رقم پہنچائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا تو آئندہ جمعہ کے روز برقمبرخیل تکیہ مرکز صدائے امن دفتر کے سامنے سخت احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں باڑہ کے سیاسی سماجی و قومی مشران سمیت قومی کونسلز کے مشران سے بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button