خیبر پختونخوا

پشاور، نرسنگ انسٹرکٹر گلشن شاکر بھی کوویڈ-19 سے جان کی بازی ہار گئیں

نرسنگ انسٹرکٹر گلشن شاکر بھی کووڈ-19 سے جان کی بازی ہار گئیں، حکومت نرسز کو تخفظ فراہم کر کے نرسز کے لئے شہداء پیکج کا اعلان کرے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق پبلک ہیلتھ سکول حیات پشاور کی نرسنگ انسٹرکٹر گلشن شاکر کورونا وائرس کے مریضوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں خدمات انجام دے رہی تھیں اور خود کورونا وائرس کا شکار ہو کر شہد ہو گئیں، وہ چار مہینے سے کورونا میں مبتلا تھیں اور زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی تھیں۔

پروفیشنل نرسنگ ایسوسی ایشن کے پی کی جنرل سیکرٹری انور سلطانہ نے ان کی موت پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نرسز کو تخفظ دے، ان کے کورونا سے بچاؤ کے لئے خصوصی اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ کئی نرسز کورونا سے شہید ہو گئیں لیکن حکومت اور محکمہ صحت اس طرف توجہ ہی نہیںدے رہے، نرسز کا اس طرح شہید ہونا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے، اگر نرسز اسی طرح باری باری شہید ہوتی رہیں تو پھر مریضوں کی دیکھ بھال کون کرے گا؟”

انہوں نے حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ شہید نرسز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شہیداء پیکج دیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button