قبائلی اضلاع

”کٹھ پتلی حکومت نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے”

ممبر قومی اسمبلی مرکزی رہنما جمعیت علماء اسلام ف مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے پر باطل قوتوں کے خلاف ہر قسم کی جانی اور مالی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جمعیت علماء اسلام باڑہ کے زیر اہتمام باڑہ کے علاقے ملک دین خیل میں منعقدہ ختم نبوت کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالشکور نے کہا کہ ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ختم نبوت پر ایمان ہے اور اللہ تعالی نے حضرت محمدؐ کو آخری نبی دنیا میں مبعوث فرمایا ہے۔

ختم نبوت کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر اور جے یو آئی کے رہنماءحمید اللہ جان آفریدی، الحاج شمس الدین آفریدی، مولانا اکرام الحق، مولانا آمین الحق، پیر طریقت مولانا محمد ابوبکر، مولانا عابد کمال، قاری حبیب اللہ، مولانا حضرت خان اور مفتی کفیل آفریدی نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے قادیانیت کے فروغ کیلئے اپنی پوری تگ و دو کر کے دین اسلام اور آئین پاکستان سے غداری کی جس کو قوم مزید برداشت نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہر مقام پر شعائر اسلام کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا، موجودہ کٹھ پتلی حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان کھڑا کر کے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

مقررین نے کہا کہ توہین رسالت کرنے والے کافر ہیں اور جو ختم نبوت کیخلاف سازش کرتے ہیں جمعیت علماء اسلام ان کے خلاف جہاد کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن نے ہر موقع پر ناموس رسالت کیلے آواز اٹھائی ہے اور ہم سب انکے سپاہی بن کر ختم نبوت کیلے جان قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مقام پر ختم نبوت کیلے آواز اٹھاتے رہیں گے اور باطل قوتوں کیخلاف ہر میدان پر جدوجہد کرتے رہیں گے اور کسی بھی صورت میں اسلامی عقائد پر قادیانیوں کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button