قبائلی اضلاع

شلمان تا لنڈی کوتل واٹر سپلائی سکیم کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل

پشاور، وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت ضلع خیبر، مہمند اور کرک میں واٹر سپلائی سکیموں سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس کے شرکاء کو متعلقہ اضلاع میں واٹر سپلائی سکیموں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع خیبر میں شلمان تا لنڈی کوتل واٹر سپلائی سکیم کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل ہو چکی ہے، منصوبے پر 5534 ملین روپے لاگت آئے گی، لنڈی کوتل کے متعدد علاقوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع مہمند میں تین مختلف واٹر سپلائی سکیموں پر کام جاری ہے، ضلع کرک کے علاقے گرگری میں بھی پانی کے سپلائی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شلمان لنڈی کوتل واٹر سپلائی منصوبے کا پی سی ون جلد متعلقہ فورم کو منظوری کیلئے بھیجا جائے اور منصوبہ 2 سالوں کی بجائے ڈیڑھ سال میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے یہ تاکید بھی کی کہ جنوبی اضلاع میں پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے جامع پلان پیش کیا جائے، صوبائی حکومت پینے کے پانی کے منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button