خیبر پختونخوا

”1991 کے بعد ایس ایس ٹی اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہیں ہوئی”

خیبر پختونخوا کے ایس ایس ٹیچرز اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، صوبہ بھر کے ایس ایس ٹی ٹیچرز نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی اور صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق اساتذہ گورنمنٹ حسنین شہید سکول نمبر 1 سٹی میں جمع ہو گئے، اور ریلی کی شکل میں نکلے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے اپگڑیڈیشن کا وعدہ کیا تھا، 1991 کے بعد ایس ایس ٹی اساتذہ کی اپگریڈیشن نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر ان کے سکیل کو بڑھائے۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج احتجاجی دھرنے میں بدل دیا جائے گا، حکومت نے رابطہ نہ کیا تو صوبائی اسمبلی کے سامنے مستقل دھرنا دیں گے۔

اساتذہ کے احتجاج کے باعث خیبر روڈ سمیت شہر کی مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ڈیوٹی پر جانے والے سرکاری و نجی ملازمین کے علاوہ عام لوگ بھی خوار ہوتے رہے۔

ٹریفک جام سے متاثرہ شہریوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث سرکاری ملازمین کے علاوہ دیگر طبقات آئے روز سراپا احتجاج ہیں جس کے باعث ٹریفک مسائل کے علاوہ لوگوں کا کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوامی مسائل پر فوری توجہ دینی چاہئے تاکہ لوگ مزید مشکلات سے بچ سکیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button