قبائلی اضلاع

ضلع خیبر، قبیلہ سپاہ کے علاقوں میں پانی کی قلت

ضلع خیبر، سپاہ یوتھ آرگنائزیشن کے رضاکار قبیلہ سپاہ کے علاقوں میں پانی کی قلت کی وجہ سے ٹینکر سے علاقے میں پانی کی ترسیل کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپاہ کے علاقوں جھانسی، ٹنڈی گنداؤ، ڈورہ اور سپیرہ جھانسی میں نہروں کی صفائی اور مرمت کی وجہ سے پانی کو بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے ہزاروں مکینوں کو پانی میسر نہیں۔ اس موقع پر علاقائی سماجی تنظیم سپاہ یوتھ آرگنائزیشن کے رضاکار واٹر ٹینکر کے ذریعے لوگوں کو پانی مہیا کر رہے ہیں۔

سپاہ یوتھ آرگنائزیشن کے مطابق ان علاقوں میں زیر زمین پانی کا لیول بہت نیچے ہے جس کو نکالنے کیلئے جدید مشینری اور خطیر فنڈز کی ضرورت ہے تاہم سہولیات کے فقدان کی وجہ سے اس علاقے کے ہزاروں مکین دور دور سے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں سپیرہ ڈیم سے نکالی گئی نہر کو صفائی اور مرمت کی وجہ سے بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پانی کا شدید بہران پیدا ہو چکا ہے لیکن سپاہ یوتھ آرگنائزیشن کے رضا کار استطاعت کے مطابق لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button