قبائلی اضلاع

لوئر اورکزئی: مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے چار خواتین جاں بحق

 

لوئر اورکزئی فیروزخیل کے علاقہ بانڈہ میں مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 10 مسافر زخمی ہوگئے۔

مسافر کوچ لوئر اورکزئی سے خیبر باڑہ جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین خواتین موقعے پر جاں بحق ہوگئیں اور 11 مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمی اور مرنے والوں کو کلایہ ہسپتال اور کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں کوچ حادثے میں زخمی ایک اور خاتون ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جس کے بعد جاں بحق خواتین کی تعداد 4 ہوگئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 10 مسافروں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button