صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ خیبر کے خلاف عوامی احتجاج
صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ خیبر کے خلاف باڑہ بازار میں عوامی انقلابی لیگ کے زیر اہتمام تباہ شدہ گھروں کے سروے شروع کرنے اور چیکوں کو ریلیز کرنے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے کی قیادت انقلابی لیگ کے مرکزی صدر عطاءاللہ آفریدی، چیئرمین ملک زرباد خان آفریدی، عصمت اللہ خان اور حاجی نیاز ولی آفریدی کر رہے تھے۔ جس میں کثیر تعداد میں کارکنان اوراہل علاقہ نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے کے مطالبات میں تقریبا سات ہزار تباہ شدہ گھروں کے سروے کے چیکوں کی ریلیز، سروے کی دوبارہ شروعات سمیت صدائے امن پیکج کی تقسیم میں مرد سٹاف کی جگہ زنانہ سٹاف فراہم کرنے مطالبات شامل تھے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ عوام اب حق لینا جانتے ہیں۔ ہر قسم کی خوف سے مبرا ہو کر عوام اپنے حقوق کی حصول کے لئے سڑکوں پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ جلد از جلد مطالبات پر عمل درآمد یقینی بنائے ورنہ ان افسروں کی راتوں کی نیندین اڑا دے گے۔
آخر میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے احتجاجی مظاہرہ ختم ہوا۔ جس کے مطابق کئی برسوں سے بند سروے کل سے شروع کیا جائے گا اور 998 چیکس 3 ہفتوں کی اندر اندر جاری کرنے کی تحریری معاہدہ کیا گیا۔