قبائلی اضلاع
باجوڑ: اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ گرفتار
سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقہ ناواگئی سے زاہد اللہ نامی بچے کے اغوا برائے تاون میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد نے باجوڑ کے علاقے ناواگئی سے زاہد اللہ نامی ایک بچے کو اغوا کیا ہے اور ملزمان بچے کے اہل خانہ سے تاوان کے طور پر 10 لاکھ روپے طلب کر رہے ہیں۔
ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ کو دھمکی بھی دی تھی کہ اگر تاوان ادا نہ کیا گیا تو وہ مغوی کو ہلاک کر دیں گے۔
اغوا برائے تاوان کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے انتہائی خفیہ اور سرعت سے کارروائی کر کے مغوی کو ملزمان کے قبضے سے رہا کرو الیا۔
ملزمان نے پشاور کے علاقے دلازاک روڑ پر مغوی کو رکھا ہوا تھا۔
گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا۔