کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان، سرفراز کی واپسی

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

18 دسمبر سے شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز کے لیے گرین شرٹس میں سرفراز احمد اور طلعت حسین کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔

محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا جس کا دوسرا میچ 20 جبکہ آخری 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 26 دسمبر سے شروع ہوگی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button