خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

باجوڑ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو قبائلی مشران قتل، چارسدہ میں خطرناک عسکریت پسند گرفتار

قبائلی ضلع باجوڑ کے تحصیل سلارزئی میں نامعلوم افراد نے دو مقامی قبائلی مشران کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

باجوڑ پولیس کے مطابق تحصیل سلارزئی کے دور دراز علاقے لیٹئی میں گزشتہ رات 8:30 بجے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی مشران ملک سعادت خان اور ملک شازواللہ کو قتل کردیا۔

تھانہ چرگو کے ایس ایچ او باچا رحمان کے مطابق دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہیڈکواٹر خار ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔ ایس ایچ او کے مطابق واقعہ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

چارسدہ سے دہشت گرد گرفتار

چارسدہ میں پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے خطرناک عسکریت پسند کو ایک کاروائی کے دوران گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق انہیں ضلع چارسدہ میں تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد کی موجودگی کی  خفیہ اطلاع ملی، حسب اطلاع ضلعی پولیس اور CTDکے افسران نے مشترکہ کاروائی کے دوران تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے ذاکر عرف یاسر عرف مدثر ولد یوسف خان ساکن موصل کورمتین کور ڈاکخانہ یکہ غونڈ ضلع مہمند کوتھانہ سروکلے کی حدود میں گرفتار کیا۔

اس موقع پر دہشت گرد کے قبضہ سے دوہینڈ گرنیڈ اور ایس ایم جی بھی برآمد کرلیے گئے۔

تفتیش کے دوران عسکریت پسند نے ضلع مہمند اور چارسدہ کے مختلف مقامات پر21تخریبی کاروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف کیا ہے جبکہ گرفتار دہشت گرد کے خلاف CTDمردان میں دہشت گردی کے 7سے زائد مقدمات بھی درج ہیں۔

دہشت گرد نے تخریبی کاروائیوں میں تنگی کچہری، غلنئی میں پولیٹکل دفاتراور FCقلعہ پر خودکش حملہ شامل ہیں۔ اسی طرح گرفتار دہشت گرد نے سروکلے کی حدود میں ایک فوجی اہلکارکو فائرنگ سے شہید کیا، لاٹھی چیک پوسٹ پر 9خاصہ داروں کو شہید کیا، اس کے علاوہ بھتہ و اغوائیگی میں خونریزی تصادم اور سیکیورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کرناجیسے خطرناک واقعات بھی شامل ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button