حسن قرات میں آصف نواز کی باڑہ بھر میں پہلی پوزیشن
ضلع خیبر، باڑہ تحصیل کی سطح پر معروف کارواں کے زیر اہتمام باڑہ پریس کلب میں حسن قرآت مقابلہ منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر 20 شرکاء نے حصہ لیا جس میں پہلی پوزیشن آصف نواز، دوسری محمد سلیم اور تیسری پوزیشن قاری حیمد اللہ نے حاصل کی۔
اس بابرکت محفل کے مہمان خصوصی حاجی معروف آفریدی تھے جبکہ دیگر شرکاء میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی ولایت خان آفریدی، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مفتی محمد کفیل آفریدی، معروف کارواں کے رہنماء وقار آفریدی، علماء اور حفاظ کرام سمیت کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔
حسن قرآت مقابلے کے جج کرام قاضی حامداللہ حقانی، قاری حبیب اللہ نورانی اور مولانا اکرام تھے۔
محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی معروف آفریدی نے کہا کہ دنیا و آخرت کی عزت اللہ تعالی کے کتاب عظیم سے حاصل ہوتی ہے، حفاظ کرام اور علماء کرام دین کے ستون ہوتے ہیں اور ان سے محبت اللہ تعالی کے رضا کا سبب بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی محفل سجانے سے حفاظ کرام کے صلاحیتوں میں نکھار روشن ہوتی ہے جس سے انہیں حوصلہ افزائی ملتی ہے۔
دین اسلام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں قرآن کریم کے تعلیمات پر عمل کرنے سے دونوں جہانوں کی عافیت حاصل ممکن ہوتی ہے، اللہ تعالی کے آخری کتاب قرآن پاک کو سننے اور سنانے والے کو اجر ملتا ہے جس سے اللہ تعالی کا رضا حاصل ہوتا ہے۔
معروف آفریدی نے مزید کہا کہ ہماری زندگیوں میں دین آنے سے ہم دنیا میں بھی آباد ہوتے ہیں، حفاظ کرام کی خوبصورت آواز اللہ تعالی کی بڑا نعمت ہے اور ہمارے علاقے میں حفاظ کرام کی صلاحیتوں سے علاقے کا نام روشن ہو سکتا ہے۔
پروگرام کے آخر میں حاجی معروف آفریدی نے حسن قرآت مقابلے کے پہلے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات، اسناد اور کپڑے وغیرہ تقسیم کئے۔