سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ نومولود کی اموات میں اضافہ ریکارڈ

سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث نومولود اور چھوٹے بچوں کی اموات میں اضافہ ہو گیا، نمونیہ سمیت مختلف امراض پھوٹ پڑ گئے ہیں۔

ایل آر ایچ، کے ٹی ایچ، ایچ ایم سی کے چلڈرن وارڈز، مولوی جی ہسپتال، نصر اللہ بابر میموریل ہسپتال، صفت غیور میموریل ہسپتال میں ایک ہفتے کے دوران سینکڑوں نومولود اور چھوٹے بچوں کو داخل کیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دو ہفتوں کے دوران ہسپتالوں میں نومولود اور چھوٹے بچوں کی اموات کے کیسز کی شرح میں دو فیصد تک جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں شراح اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں پرائیویٹ ہسپتالوں اور پرائیویٹ کلینکس میں بچوں کے داخل کرانے کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button