قبائلی اضلاع

‘وراستہ کے علاقے میں منظور ہونے والا پرائمری سکول بلا تاخیر تعمیر کیا جائے’

وسطی کرم مناتو کے قبائلی عمائدین اور پندرہ رکنی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وراستہ کے علاقے میں منظور ہونے والا پرائمری سکول بلا تاخیر تعمیر کیا جائے۔
وسطی کرم کے علاقے مناتو میں پندرہ رکنی کمیٹی اور قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماوں سرور خان ،مزید خان ، سید گل ,فاروق خان اور دیگر عمائدین نے کہا کہ علاقہ وراستہ میں 1987 سے میراجان کی جائیداد میں ماسک سکول چل رہا تھا اب حکومت نے علاقے میں پرائمری سکول کی منظوری دی ہے اور ٹینڈر بھی ہوا ہے مگر علاقے کے دو با اثر شخصیات اپنی اپنی جائیداد میں سکول کی تعمیر پر بضد ہیں اور سرکاری مشینری بھی ان باثر شخصیات کے سامنے بے بسی کا مظاہرہ کررہی ہے اس لئے حکومت فوری طور علاقے میں سکول کی تعمیر شروع کریں تاکہ کئی عشروں سے اس پسماندہ علاقے میں جاری تعلیمی سلسلے کو دوام دیا جا سکے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو علاقے کے مرکز مناتو میں پرائمری سکول نمبر 2 بنایا جائے تاکہ علاقے کے بچے تعلیم سے محروم نہ ہوں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button