قبائلی اضلاع

وزیراعلیٰ محمود خان کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، کیٹگری ڈی ہسپتال کا افتتاح

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیرستان میں ہسپتال کا افتتاح کردیا، انہوں نے جنوبی وزیرستان کے دورے کے موقع پر سڑکوں کو سنگ بنیاد بھی رکھا۔

محمود خان نے 41 کلومیٹر طویل کوٹکی۔کاراما۔کنیگُرام روڈ اور 10 کلومیٹر طویل جانا طائی۔ٹاکائی۔نِشپا روڈ کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ ٹوئی کُھلا میں 40 بستروں کے کیٹیگری ڈی ہسپتال کا افتتاح کیا۔ اس ہسپتال میں چھ مختلف شعبوں میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کَنیگرام اور ٹوئی کھلا میں قبائلی عمائدین کے جرگوں سے بھی خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اکبر ایوب، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود اور آئی جی ایف سی جنوبی میجر جنرل عمر بشیر بھی تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں وفاق نے صوبوں سے کہا تھا کہ وہ این ایف سی کے حصص کی مناسبت سے قبائلی علاقوں کی خصوصی ترقی اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے آئندہ سال کے اپنے بجٹ میں سے مشترکہ طور پر 110 ارب روپے مختص کریں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button