قبائلی اضلاع

باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی رہنما قتل

باجوڑ میں نامعلوم افراد نے مقامی رہنما کو فائرنگ کرکے قتل کردیاجبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ضلع باجوڑ کے تحصیل لوئی ماموند علاقہ خوڑچئی میں نامعلوم افراد نے مقامی رہنماء ملک عبدالرشید کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واقعہ کے بعد علاقہ میں سخت خوف وہراس پھیل گیاجبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔ یادرہے کہ مذکورہ رہنماء کے خاندان کے کئی افراد بھی اس سے قبل ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button