قبائلی اضلاع
طورخم، لاکھوں سعودی ریال افغانستان منتقل کرنے کی کوشش ناکام
پاک افغان سرحد پر کروڑوں روپے مالیت کے 5 لاکھ سعودی ریال کی افغانستان منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
طورخم بارڈر پر کسٹم انفورسمنٹ کے اہلکاروں نے لاکھوں سعودی ریال افغانستان لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرک ڈرائیور سے پانچ لاکھ ریال برآمد کئےجن کی کل مالیت تقریباً 2 کروڑ 15 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔
کسٹم انفورسمنٹ کے اہلکاروں کے مطابق ڈرائیور نے اپنے ساتھ خفیہ طریقے سے اسمگلنگ کی کوشش کی جس کو دوران تلاشی ناکام بنا دیا گیا۔
کسٹم عملے نے ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے کر کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی۔