قبائلی اضلاع

تیراہ، زمینی تنازعے پر چچازاد بھائیوں نے باپ بیٹے کے خون سے ہاتھ رنگ لئے

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میدان کے ملک دین خیل علاقے میں زمینی تنازعے پر چچازاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، پولیس نے قتل کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق تیراہ میدان کے علاقے کس غلام خیل میں مومِن خان کا اپنے چچازاد بھائیوں کے ساتھ زمینی تنازعہ چلا آ رہا تھا، گزشتہ روز دونوں فریقین کا آمنا سامنا ہونے پر جھگڑا شروع ہوا اور نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔

مخالف فریق کی فائرنگ سے مومِن خان اور ان کا سولہ سالہ بیٹا خالد خان شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی ہوا جس کو طبی امداد کے لئے باڑہ ڈوگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقتول کے ورثاء نے زید نور و خیال نور پسران میاں نور، یونس و یاسین پسران خیال نور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ تیراہ پولیس کے ایس ایچ او جاوید آفریدی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد ملزم زید نور ولد میاں نور کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button