قبائلی اضلاع

پاڑا چنار: ڈولفن فورس نے باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا

ضلع کرم پاڑا چنار میں ڈولفن فورس نے باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا، قبائلی عمائدین نے ڈولفن فورس کی قیام کو خوش آئیند قرار دیا ہے اور ڈی پی او کرم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع کرم محمد قریش خان نے بتایا کہ ڈولفن فورس کی قیام سے سڑیٹ کرائمز اور دیگر جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر پاڑاچنار میں چار اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کام کرے گی وقت کیساتھ ان کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاڑاچنار کیساتھ ساتھ تحصیل صدہ اور دیگر علاقوں میں بھی ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ انضمام کے بعد پولیس فورس کا استعداد کار رفتہ رفتہ بڑھایا جائے گا اور عنقریب قبائلی اضلاع میں پولیس فورس کو منظم اور موثر فورس بنایا جائے گا۔

قبائلی عمائدین سید محمود جان میاں ، حاجی نور محمد ، اور جلال بنگش نے ڈولفن فورس کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور ڈی پی او کرم محمد قریش خان کی کاوشوں کو سراہا۔ عمائدین نے کہا کہ ضلع کرم کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر ان نوجوانوں کو جدید تربیت سے روشناس کرایا جائے تو یہ ایک بہترین فورس ثابت ہوسکتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button