قبائلی اضلاع
باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقام تاجر جاں بحق
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر رہنما حاجی محمد شعیب جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ضلع باجوڑ تحصیل خار کے علاقے سلفیانو کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈمہ ڈولہ ماموند سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنما اور عنایت کلے بازار تاجر برادری الیکشن کے امیدوار حاجی محمد شعیب جان بحق ہوگئے۔
باجوڑ پولیس کے مطابق محمد شعیب کو زخمی حالت میں ہیڈ کواٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا تھا مگر بعد ازاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ باجوڑ پولیس کے مطابق قاتلوں کے گرفتاری کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔