بین الاقوامیکورونا وائرس

ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ خاتون اول میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور
ہم نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ ہم اس وبا سے مل کر نمٹیں گے۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ کی مشیر خاص ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی مشیر خاص نے متعدد بار صدر ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا تھا۔ 

ہوپ ہکس کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی مواقع پر ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا تھا۔ مشیر خاص میں کورونا کی تشخیص کے بعد صدر ٹرمپ نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ رپورٹ آنے سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ’ میں نے اپناکورونا ٹیسٹ کرایا ہے، اب رپورٹ کا انتظار ہے‘۔

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار499 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے625نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار431ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد8ہزار877ہے۔ گزشتہ24گھنٹے کے دوران 558 کورونا مریض صحت یاب ہوئے اور  صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد2لاکھ98ہزار55ہوگئی۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد16ہزار650ہوگئی ہے۔ پنجاب99ہزار605 ،سندھایک لاکھ37ہزار467، خیبرپختونخوا37ہزار845، بلوچستان15ہزار302، گلگت بلتستان3ہزار808 اور آزاد کشمیر میں2ہزار754 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار237 اور سندھ میں 2 ہزار512 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 ہو گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button