قبائلی اضلاع

شیواہ سے سپین وام نادرا دفتر کی منتقلی کا مسئلہ حل

شمالی وزیرستان میں شیواہ سے نادرا دفتر کی سپین وام منتقلی کے مسئلے کو حل کرلیا گیا۔ نادرا نے سپین وام میں الگ سنٹر بنانے کا اعلان کرلیا ہے۔

اس بات کا اعلان آج بروز بدھ شمالی وزیرستان کے سابقہ ایم این اے محمد نذیر نے اپنے ایک پیغام میں کیا۔  انہوں نے ڈی جی نادرا میرعالم خان سے تحصیل شیواہ اور سپین وام کے نادرا آفسز سے متعلق ساتھ اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔ محمد نذیر خان کہنا ہے کہ ڈی جی نادرا نے تحصیل  شیواہ نادرا آفس کو اپنی جگہ برقرار رکھنے جبکہ تحصیل سپین وام نادرا آفس کو ایک یا دو ہفتے میں الگ سٹاف دینے کی حتمی منظوری دے دی۔

 

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان تحصیل شیواہ سے سپین وام کو نادرا کی آفس کی منتقلی پر  کابل خیل قبیلے کے لوگوں نے چند دن پہلے  احتجاج کیا تھا اور ٹل میرعلی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا۔ مظاہرین نے مسئلے کے حل تک احتجاجی سلسلے کو جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

سابقہ ایم این اے نے اپنے پیغام میں مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے اپنے مسائل باہم افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کریں بجائے اس کے کہ ایک دوسرے کی مخالف کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان تین تحصیلوں میں پہلے سے ہی نادرا کے دفاتر موجود ہیں جبکہ اب سپین وام میں دفتر کھولنے سے نہ صرف لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا بلکہ ان کے مسائل کافی حد تک کم ہوجائیں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button