خیبر پختونخواکورونا وائرس

لاک ڈاؤن کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا ہے

کورونا لاک ڈآؤن کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ 13 اگست کے بعد سے اب تک خیبرپختونخوا کو 26 لاکھ 81 ہزار سے زائد سیاح آئے ہیں۔

محکمہ کھیل ثقافت سیاحت آثار قدیمہ و عجائب گھر اور امور نوجوانان کے ترجمان لطیف الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں بھی 7 لاکھ 62 ہزار سے زائد سیاح صوبے کے مختلف اضلاع میں قیام پذیر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں سب سے زیادہ سیاح ایبٹ آباد میں ریکارڈ کئے گئے جن کی تعداد 17 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے۔

اسی طرح سوات کو اس دوران 6 لاکھ 64 ہزار لوگ سیاحت کے لئے آئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی خیبر پختونخوا آمد میں اضافے کی وجہ سے مقامی معیشت بتدریج بہتر ی آ رہی ہے

حکومت نے رواں سے سیاحت کا سال قرار دیا ہے لیکن بعض زرایع کے مطابق مارچ کے بعد سے لاک ڈاؤن کے باعث خیبرپختونخوا میں صرف سیاحت کے شعبے کو 10 ارب سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button