قبائلی اضلاعقومی

وزیراعظم کا ممکنہ دورہ باجوڑ، عمران خان ناقابل رسائی ہوں گے؟

وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ باجوڑ کے تمام تر انتظامات مکمل، باجوڑ کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے مختصر ترین دورے میں مامد گٹ ٹو منڈا شاہراہ اور 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے (تاہم) علاقائی مشران، سیاسی قائدین اور مختلف اداروں سے وابستہ مقامی صحافی برادری کو بھی دعوت نامے ارسال نہیں کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار تعینات، تجارتی مرکز مین ہیڈکوارٹر خار بازار کو بند اور خار اور مضافات میں ٹرانسپورٹ چلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سول کالونی اور آس پاس تمام تعلیمی اداروں اور عدالتوں میں نقل و حمل اور داخلے پر پابندی عائد، پی ٹی آئی یوتھ تنظیم، ٹائیگر فورس اور سینئر کارکنان بھی عمران خان تک رسائی نہیں کر پائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button