قبائلی اضلاع

”لنڈی کوتل میں سات سو مستحقین کو فی کس 12 ہزار روپے زکواۃ دی جائے گی”

تحصیل ہیڈکوارٹر لنڈی کوتل میں ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین احسان اللہ جنیدی اور ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر ضلع خیبر رضوان آفریدی نے لوکل زکواۃ کمیٹیوں کے چیئرمین اور سینئر ممبران کو تقسیم زکواۃ کے حوالے سے تمام تر طریقہ کار واضح کر دیا۔

ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ میرٹ کو بحال رکھا جائے اور مستحقین تک حق پہنچے جس کیلئے انہوں نے تینوں تحصیلوں کے ممبران کیلئے اپنی اپنی تحصیلوں میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر ضلع خیبر رضوان آفریدی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں پہلے 1980 کے آرڈیننس کے تحت تقسیم زکوٰۃ کا طریقہ کار رائج تھا اب جبکہ 25ویں آئنی ترمیم کی وجہ سے قبائلی اضلاع خیبر پښتونخوا کا حصہ ہیں اور یہاں اب کے پی گورنمنٹ ایکٹ کے تحت زکوٰۃ و عشر کی تقسیم کا طریقہ کار رائج ہو گا جو کہ نہایت آسان اور شفاف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ ضلع خیبر میں شفافیت کو پروموٹ کریں۔

رضوان آفریدی نے بتایا کہ پورے لنڈی کوتل میں سات سو مستحقین کو فی کس 12 ہزار روپے زکواۃ کی مد میں دہئے جائیں گے، اس کے علاوہ تعلیم، علاج معالجے، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور جہیز کی مد میں بھی مستحق افراد کی مالی مدد کی جائے گی۔

لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کے ممبران نے بتایا کہ انہوں نے اس ٹریننگ سے بہت استفادہ کیا ہے اور انہیں اب بنیادی طور پر آگاہی ملی جس پر عمل پیرا کرتے ہوئے وہ اس نظام کو شفاف بنائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button