قبائلی اضلاع

پاڑا چنار میں ریسکیو 1122 کا آغاز

ضلع کرم کے صدر مقام پاڑاچنار میں بھی ریسکیو 1122 کا آغاز کردیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر فیتہ کاٹ کر ریسکیو 1122 کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر عمیر احمد خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا قبائلی اضلاع میں سروس خوش آئیند ہے اور اس سے علاقے کے عوام کو سہولت ملے گی۔

اس موقع پر ریسکیو 1122 پاڑا چنار کے انچارج عدنان اللہ حبیب نے کہا کہ ریسکیو 1122ہر قسم ہنگامی حالات میں عوام کیلئے مددگار ثابت ہوگی اور ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی ٹریننگ بھی دی جائے گی تقریب میں قبائلی عمائدین ، ضلعی انتظامیہ افسران ، مختلف محکمہ جات کے افسران اور سیاسی وسماجی رہنما بھی شریک تھے ۔پی پی پی رہنما حاجی جمیل حسین ، سماجی رہنما تنویر حسین نے ریسکیو 1122 سروس کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے ریسکیو 1122 عملے کیلئے اپنی عمارت تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button