باڑہ، تعلیمی اداروں میں کورونا حفاظتی تدابیر بارے آگاہی مہم کا آغاز
خدمت خلق کمیٹی قبیلہ سپاہ نے ضلع خیبر کی باڑہ تحصیل کے ہائی سکولوں میں فیس ماسک اور صابن تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ کرونا حفاظتی تدابیر بارے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق خدمت خلق کمیٹی نے صدر شیخ گل آفریدی کی سربراہی میں سرکاری و غیرسرکاری تعلیمی اداروں میں کرونا کے حوالے سے حکومت کے مرتب کردہ حفاظتی تدابیر بارے آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔
درایں اثناء کمیٹی کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول عالم گودر، ہائی سکول حصارہ شلوبر، حرا ہائی سکول سپن قبر، ہائی سکول کوہی شیرحیدر اور قرطبہ ہائی سکول سپین قبر میں طلباء اور سکول سٹاف میں ماسک اور صابن بھی تقسیم کئے گئے۔
صدر خدمت خلق کمیٹی کے مطابق کرونا کی ابتداء میں سب سے پہلے باڑہ میں ہم نے کرونا آگاہی مہم چلائی اور علاقے میں محکمہ صحت کے سٹاف کیلئے سیشنز منعقد کیے، لاک ڈاؤن کے دوران مخیرحضرات کی جانب سے دیا گیا پندرہ لاکھ (1500000) روپے کا فوڈ پیکج متاثرین میں تقسیم کیا اور معذور اور مزدور طبقہ کیلیے FC سے فوڈ پیکج منظور کروایا۔
شیخ گل آفریدی کے مطابق خدمت خلق کمیٹی کے رضاکار حکومتی SOP’s کے تحت دیگر سماجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سکولوں میں کرونا وائرس کے خلاف مہم بھی جاری رکھیں گے۔