قبائلی اضلاع
باڑہ، علاقائی مشر نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں مقامی مشر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق قبیلہ کمرخیل علاقہ چالگزی شکونڈو درہ کے رہائشی گل نبی عرف (شیرخان) اپنے حجرے کے احاطے میں محو خواب تھے کہ رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا ہے، اس موقع پر ان کے ساتھ مہمان بھی تھا جو معجزانہ طورپر فائرنگ سے بچ گیا۔
ان کے رشتہ داروں کے مطابق ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے۔
مقتول کے رشتہ داروں نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈوگرہ ہسپتال منتقل کر دی جبکہ ورثاء کی مدیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔