قبائلی اضلاع

کرم پولیس کے 400 اہلکاروں کی پاک فوج و پولیس کے زیرنگرانی تربیت کا آغاز

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم محمد قریش خان نے کہا ہے کہ پولیس کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں فوج کے ماہر انسٹرکٹر پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دیں گے۔

گورنر کاٹیج پارا چنار میں بیسک ٹریننگ پروگرام کے منتخب اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان نے کہا کہ تین ماہ پر مشتمل تربیتی کورس میں پولیس ٹریننگ کے بنیادی خدوخال، موضوعات، ڈسپلن اور کارکردگی کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ میں کرم پولیس کے 400 اہلکاروں کو پاک فوج اور پولیس کے زیرنگرانی تربیت دی جائے گی، ٹریننگ میں جوان بنیادی پولیسنگ، کے پی پولیس ایکٹ، شعبہ تفتیش سمیت بیسک پولیسنگ کے بارے میں سیشنز لیں گے۔

ٹی این این کے ساتھ اس حوالے سے خصوصی گفتگو میں ڈی پی او کرم محمد قریش خان نے بتایا کہ کرم پولیس نے سائبر کرائمز، جن میں بنیادی طور پر نوجوان نسل ملوث ہے، کی روک تھام کے حوالے سے نادر اقدامات اٹھائے ہیں جن کی بدولت بڑی حد تک ان پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ڈی پی او کرم محمد قریش خان تربیتی کورس کیلئے منتخب اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کرم باار ایسوسی ایشن کو آن بورڈ لیا گیا، وقتاً فوقتاً نوجوانوں کیلئے سیشنز کا اہتمام کیا گیا اور انہیں اس حوالے سے آگاہی دی گئی۔

محمد قریش خان نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا کے غیرذمہ دارانہ استعمال میں کمی کے حوالے سے پولیس بیک گراؤنڈ چیک یونٹ (پی بی سی یو) کا قیام کافی ممد  ثابت ہوا ہے جو مقامی ملکان، تھانے اور ڈی ایس پی دفتر سے کسی نوجوان کی تصدیق کے علاوہ ایک فارم بھی جاری کرتا ہے جسے سوشل میڈیا  چیک فارم کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس فارم میں درخواست گزار اپنا اکاؤنٹ لکھتا ہے اور اس سے انگوٹھے کے نشانات لئے جاتے ہیں جس کے بعد پی بی سی یو اہلکار اس کا ریکارڈ چیک کرتے ہیں، ان اقدامات کے ساتھ نفریت انگیز مواد کی تشہیر، ہراسمنٹ سمیت دیگر سائبر کرئمز میں کمی آئی ہے کیونکہ آجکل نوجوان نسل روزگار کیلئے اپلائی کرتے ہیں تو لازماً پی بی سی یو آتے ہیں، اس طرح ان میں شعور آیا ہے اور اب یہ معاملات کافی حد تک قابو میں ہیں۔

ڈی پی او کے مطاببق ضلع کرم میں پولیس نے اس سے قبل بھی مختلف قسم اقدامات اٹھائے ہیں جن میں پاراچنار شہر میں ٹریفک نظام فعال کرنے اور وومن پولیس رپورٹینگ سنٹر کے قیام کے علاوہ کئی دیگر اقدامات شامل ہیں۔

دوسری جانب ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے کہا کہ ڈی پی او کرم کی جانب سے حوصلہ افزا اقدامات اٹھائے گئے جس سے پولیس کی کارکردگی ہر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہی، کرم پولیس کو مثالی پولیس بنانے میں وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button