جنوبی وزیرستان کے مغوی ڈاکٹر رہا ہو کر گھر پہنچ گئے
جنوبی وزیرستان کے مغوی ڈاکٹر، ڈاکٹر نورحنان وزیر کو رہا کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر کو جنوبی وزیرستان وانا میں نامعلوم افراد نے ڈاکٹر نور حنان کو اغوا کیا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نورحنان ٹی بی ہسپتال وانا میں ڈیوٹی سے واپسی پر گھر جاررہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد ان کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
تحصیل تیارزہ سے ایک اور ڈاکٹر اغوا
ڈاکٹر نورحنان کی بازیابی کیلئے 24 گھنٹے کی ڈیڈلائن
جنوبی وزیرستان کے بعد قبائلی ضلع باجوڑ سے بھی ایک ڈاکٹر اغوا
وانا ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا سکاوٹس کیمپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نور حنان ایک کالعدم تنظیم کی قید میں تھے جنہیں پاک افغان بارڈر پر واقع ایک نامعلوم مقام پر اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
بعدازاں قبائلی ضلع جنوبی وزہرستان میں ڈاکٹر کے اغوا کیخلاف جبکہ امن کی بحالی کیلئے آل سیاسی اتحاد کے زیراہتمام وانا بازار میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے علاوہ عام افراد کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی۔