ضلع خیبر کے 58 متاثرین میں 16 ملین روپے کے چیک تقسیم
ضلعی انتظامیہ خیبر کے احکامات پر سٹیزن لاسز کمپنسیشن پروگرام (سی ایل سی پی) کے تحت باڑہ اور تیراہ کے مختلف قبیلوں کے 58 متاثرین میں 16 ملین روپے کے معاوضوں کے چیکس تقسیم کئے گئے، چیک پانے والوں میں اکاخیل، ملک دین خیل اور شلوبر قمبر خیل وغیرہ کے متاثرین شامل ہیں۔
اس سلسلے میں جمعرات کے روز خیبر ہاؤس پشاور نیں ایک تقریب منعقدہ ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نوید اکبر, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جمشید خان اور سکیورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی۔
سی ایل سی پی کے مطابق اب تک تقسیم شدہ چیکوں کی کل مالیت 2744.56 ملین بنتی ہے جو کہ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
سی ایل سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک خیبر کے تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں 2 ارب 74 کروڑ 4 لاکھ اور 56 ھزار روپے معاوضے کی مد میں تقسیم ہو چکے ہیں جن میں 5317 مکانات مکمل تباہ شدہ اور 3861 مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی صورت میں مذکورہ معاوضہ مل چکا ہے۔