خیبر پختونخواسٹیزن جرنلزم

تورغر، پہاڑی تودے سے شہید ہونے والے چھ افراد کی نماز جنازہ ادا

سی جے رب نواز یوسفزئی

تورغر میں پہاڑی تودے سے شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی نماز جنازہ آبائی گاوں میں ادا کر دی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز دن بارہ بجے حلیمہ ڈاڈہ کے قریب سیری مٹہ میں پہاڑی تودہ مکان پر جا گرا جس سے مکان مکمل تباہ ہوا اور دس افراد ملبے تلے دب گئے۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے چھ لاشیں نکالیں جن میں ایک مرد سمیت خواتین اور بچے شامل تھے اور باقی کو زندہ نکال لیا گیا۔

حلیمہ ڈاڈہ بسی خیل کے ساتھ پورا تورغر غمزدہ ہے، جنازے میں علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں کے ساتھ عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ٹی این این کے ساتھ گفتگو میں جنازے میں شریک لوگوں نے کہا کہ تورغر میں حالیہ بارشوں سے انتہائی زیادہ نقصان ہوا ہے، علاقے میں کچے مکانات رہنے کے قابل نہیں رہے، اعلی حکام سے اپیل ہے کہ تورغر کے علاقہ میں جلد از جلد امدادی کارروائی شروع کرے تاکہ تورغر کے عوام کو تسلی مل سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button