قبائلی اضلاع
قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار منشیات سمگلروں کو سزا سنائی گئی
اورکزئی میں قبائلی اضلاع کی تاریخ میں مبینہ طور پر پہلی بار عدالت نے منشیات سمگلروں کو قید کی سزا سنائی ہے۔ اورکزئی کے ڈسٹرکٹ سیشن جج نے چرس سملگنگ کے الزام میں گرفتار دو افراد کو پانچ پانچ سال قید کی سزائیں سنا دیں۔
اورکزئی کے ضلعی پولیس افسر نثار احمد جان کا کہنا ہے کہ سمگلروں گل شاد اور دواگل کے خلاف تھانہ کلایہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے تھے۔
ڈی پی او نثار کا دعویٰ ہے کہ فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار کسی قبائلی ضلع کے عدالت نے منشیات سمگلروں کو سزا سنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورکزئ پولیس کی اچھی تفتیش اور کار کردگی کا نتیجہ ہے۔
عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد دونوں ملزمان کو بنوں جیل منتقل کردیا گیا ہے