طورخم بارڈر: دنبوں پرپابندی کی وجہ سے درجنوں افراد بے روزگار
طورخم بارڈر پہ دنبے لانے پر پابندی کی وجہ سے لنڈیکوتل بازار میں قصائیوں کی زیادہ تر دوکانیں بند ہوگئیں جس درجنوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔
گزشتہ کئی مہینوں سے افغا نستان سے طورخم بارڈر اور دیگر پہاڑی راستوں سے دنبے لانے پر پابندی کی وجہ سے لنڈی کوتل بازار میں دنبے کے گوشت فروخت کرنے والے زیادہ تر قصائیوں کی دوکانیں بند پڑی ہیں جبکہ دنبے کا گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں کے ساتھ کام کرنے والے درجنوں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں.
لنڈی کوتل بازار میں کام کرنے والے قصائیوں نے کسٹم اور سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر اور دیگر ملحقہ راستو سے افغانستان سے دنبے لانے پر پابندی ختم کی جائے اور اور افغانستان سے دنبے لانے کی اجازت دی جائے.
قصائیوں کا کہنا ہیں کہ افغانستان سے دنبے لانے کے لئے کسٹم کے جائز ٹیکس دینے کے لئے بھی تیار ہیں اس لئے طورخم بارڈر کے راستے افغانستان سے دنبے لانے کی اجازت دی جائے تاکہ دنبے کے گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں اور عوام کے مشکلات میں کمی آجائے۔