قبائلی اضلاع

لنڈی کوتل کے صحافیوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق

ضلع خیبرکے تحصیل لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی گاڑی حسن ابدال کے قریب حادثے کا شکار ہوگئیں جس کے نتیجے میں سماجی کارکن جاں بحق جبکہ صحافیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے صحافیوں کی گاڑی کو احسن ابدال کے قریب موٹر وے پر بدترین حادثے کے نتیجے میں روخانہ سبائوون کا چیئرمین حاجی گوہرخان ولی خیل جاں بحق جبکہ صحافی راحت شنواری اور صحافی محمد جنید آفریدی کے ہمراہ 4افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑی میں سوار پانچوں زخمیوں کو احسن ابدال کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر حاجی گوہر خان آفریدی آف ولی خیل لنڈی کوتل کی موت واقع ہوئی جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جن میں صحافی محمد جنید آفریدی اور تنزیل خان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہےجبکہ راحت شنواری اور دوسرے زخمی کو علاج معالجہ کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
روخانہ سبائوون کے چیئرمین حاجی گوہرخان آفریدی کی میت آبائی گائوں واقع ولی خیل خیبر لنڈی کوتل پہنچا دی گئی ہے جہاں پر ان کی نمازجنازہ آج بروز منگل بوقت عصر 5بجے بمقام ولی خیل قبرستان ادا کی جائے گی۔
بتایا گیاھے کہ حادثہ گزشتہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب مذکورہ صحافی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ناران کاغان میں چند روز سیرو تفریح کے بعد موٹر وے کے راستے واپس آبائی علاقہ لنڈی کوتل ضلع خیبر آرہے تھے کہ انکی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے گاڑی مرحوم حاجی گوہر خان آفریدی ڈرائیو کررہے تھے صحافی محمد جنید خان آفریدی فرنٹ سیٹ جبکہ دیگر ساتھی بیک سیٹس پر بیٹھے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آیا ایکسیڈنٹ میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button