قبائلی اضلاع

تیراہ متاثرین واپسی معاملہ: سیاسی اتحاد کا پاک افغان شاہراہ پردھرنا

ضلع خیبرکے تحصیل جمرود میں پاک افغان شاہراہ پر سیاسی اتحاد کا دھرنا 51ویں روز بھی جاری رہا۔ اس سلسلے میں جمرود بازار بائی پاس پر پاک افغان شاہراہ پر سیاسی اتحاد و مشران نے تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی و بحالی کے لیے دھرنا دیا جسکی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اورشاہراہ پر افغانستان جانے والے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پاک افغان شاہراہ بند ہونے سے افغانستان میں مقیم نیٹو فورسز کے لیے سپلائی بھی معطل رہی۔

دھرنا شرکاء سے سیاسی اتحاد کے صدر زرغون شاہ آفریدی، جنرل سیکرٹری مولانا غفران اللہ خیبری،قومی مشر حاجی براکت خان کھٹیا خیل،اے این پی کے شاہد خان افریدی، قبائیلی تحفظ مومنٹ مرکزی ترجمان داؤد شاہ، پی پی پی پی کے محمد عرفان افریدی،جے یو آئی ف کے ملک سید کبیر افریدی,جماعت اسلامی کے حاجی مبارک شاہ آفریدی و دیگر نے کہا کہ دس سال پہلے کوکی خیل قبیلے کے عوام متاثرین بن کر جمرود میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ان کی باعزت واپسی کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحاد و مشران نے بحالی کے لیے پچاس روز سے احتجاجی کیمپ لگایا ہے جن کا مطالبہ ہے کہ ان کی باعزت واپسی کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ دھرنا شرکاء نے اعلان کیا کہ بہت جلد وزیر اعلی ہاؤس و گورنر ہاؤس کا محاصرہ کریں گے.

تین بجے دھرنا ختم کیا گیا دھرنا شرکاء نے کہا ہے کہ روزانہ تین بجے تک دھرنا دیا جائے گا اور پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button