کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہورہا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔

گرین کیپس کو خراب بیٹنگ اور بارش سے بچنا ہوگا۔ اگر انگلینڈ نے بازی پلٹ دی تو دس سال بعد یہ پاکستانی ٹیم کی انگلش سر زمین پر سیریز میں پہلی شکست ہوگی۔ میزبان ٹیم نے اپنے انہی 14کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جس نے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کی تھی۔ پاکستانی ٹیم میں بظاہر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تیسرے ٹیسٹ کے لیے سولہ رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اظہر علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ پچ پر گھاس کم ہے لیکن میچ میں بارش کا کردار بھی اہم ہوگا۔ 2010میں انگلینڈ نے پاکستان کو ہوم گرائونڈ پر آخری بار تین ایک سے شکست دی تھی۔ محکمہ موسمیات نے ٹیسٹ کے پہلے، چوتھے اور پانچویں دن بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جمعہ کو تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔

اظہر علی کا کہنا ہے کہ پہلا ٹیسٹ ہارے لیکن اچھی کرکٹ کھیلی، پچ دیکھ کر الیون کا فیصلہ کریں گے، فاسٹ بولرز نوجوان لیکن باصلاحیت ہیں، تجربہ کھیلنے سے آئے گا، ان کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، انگلش آل رائونڈرز اور ٹیل اینڈرز کیلیے بولنگ پلان بنایا ہے، کوشش کریں گے ان کو رنز نہ کرنے دیں۔

انگلش کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ کیلئے فریش وکٹ پر مقابلہ ہوگا، فائنل الیون کا فیصلہ صبح کریں گے۔ وکٹ کوور رہی دیکھنے کا موقع نہیں مل سکاہے۔ اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، ویسٹ انڈیز سمیت کسی ٹیم کی بیٹنگ میں تسلسل نہیں رہا، میچ میں جو سیٹ ہوجائے رنز کرتا ہے، اسد شفیق کی اور اپنی فارم میں واپسی کیلیے پرعزم ہوں، جوروٹ نے کہا کہ انگلینڈ کے سیزن کے آخری ٹیسٹ میں فتح کی پوری کوشش کریں گے۔

انگلینڈکوسیریزمیں ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے جیتا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button