شمالی وزیرستان بنوچی یونٹ تاجروں کی معاوضوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج
شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن سے متاثرہ بنوچی یونٹ تاجروں کو امدای معاوضہ نہ ملنے پر متاثرہ دکانداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے حکومت کو 3 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے امدادی رقم ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے امدادی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں قومی اسمبلی کے سامنے احتجاج کی دھمکی دیدی۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بنوچی انصاف یونٹ کے صدر یوسف زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کے دوران شمالی وزیرستان میں بنوچی تاجروں کے سینکڑوں دوکانات مسمار ہوئے۔حکومت نے شمالی وزیرستان میں ضرب عضب اپریشن کے دوران متاثر ہونے والے تاجروں کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تو میر علی کے نام نہاد تاجروں نے بوگس اور جعلی امدادی فارم چھپوا کر متاثرہ تاجروں سے فی فارم دس ہزار روپے رقم وصول کرتے ہوئے تاجروں کو حکومت سے امدادی رقم نکالنے کی لالچ دی اور متاثرہ تاجروں سے جعلی اور بوگس امدادی فارم کے ذریعے کروڑوں روپے اکھٹا کئے جس کے خلاف متاثرہونے والے تاجروں نے پوری امدادی رقم کی ادائیگی کے لئے پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ میر علی کے نام نہاد تاجروں کے خلاف ایکشن لیں، پاک ارمی کی جانب سے بنوچی یونٹ کے تاجروں کو امدادی رقم کے حصول کے لئے پاک وشفاف طریقے سے زمہ دار کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ پاک وشفاف طریقے سے بنوچی یونٹ کے تاجروں کو امدادی رقم کے بابت میں ادائیگی ممکن ہو سکے اور میر علی کے نام نہاد تاجروں کے خلاف انکوائری شروع کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔