خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا: تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے رہنما اصول جاری

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے رہنما اصول جاری کردیے۔ محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق سکول کے گیٹ پر بخار چیک کرنے کا انتظام ہوگا اور 37.3 سینٹی گریڈ سے زیادہ ٹمپریچر والے طلبا اور اساتذہ کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

جاری کردہ اصولوں کے مطابق طلبا اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا اور سکول میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا جب کہ سکول میں اسمبلی اور جمگھٹا لگانے سے اجتناب کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق کورونا کی علامات والے طلبا کو 7 دن چھٹی دی جائی گی اور طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں پوری کلاس کو 14 دن چھٹی دی جائی گی جب کہ طلبا ایک ہی برتن میں ساتھ کھانے سے گریز کریں گے اور انہیں گھر سے کھانا لانے کی ترغیب دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبا کے سکولز میں ایک ساتھ داخل ہونے اور نکلنے پربھی پابندی ہوگی۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مارچ سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو بند کیا ہے اور اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کو کھول دیا جائے گا تاہم پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کیا ہے اور کئی علاقوں میں پرائیویٹ سکولز نے تعلیمی سرگرمیاں بھی بحال کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button