قبائلی اضلاع

وانا، علاقہ کڑمہ کے ہزاروں مکین علاج کی بنیادی سہولتوں سے محروم

جنوبی وایرستان کی تحصیل لدھا کے ہزاروں نفوس پر مشتمل علاقہ کڑمہ کے عوام عرصہ دراز سے علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات سے محروم جبکہ محکمہ صحت غافل ہے، علاقہ مکینوں کو معمولی بخار کی صورت میں سینکڑوں کلومیٹر دور بندوبستی علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ایک جانب محکمہ صحت ساؤتھ وزیرستان عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات اور علاج معالجہ کی فراہمی کے بلندوبانگ کے دعوے کر رہی ہے تو دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے سب سے بڑے گنجان آباد علاقے کڑمہ میں علاج معالجہ کی سہولیات تو درکنار ابتدائی طبی امداد کی سہولت تک دستیاب نہیں ہے، عام مریض باالخصوص زچہ بچہ سمیت ایمرجنسی کے مریضوں کوعلاج معالجہ کے لئے دوردراز علاقوں ٹانک اور ڈیرہ جانا پڑتا ہے چنانچہ اکثر انتہائی نگہداشت کے مریض بروقت طبی سہولت نہ ملنے کے باعث راستے میں دم توڑ دیتے ہیں۔

اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سیکرٹری ہیلتھ اور کمشنر ڈیرہ سے مذکورہ معاملے کا نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button