قبائلی اضلاع

بالش خیل قبائل نے عید بھی احتجاجی کیمپ میں گزاری

ضلع کرم میں جائیداد پر قبضے اور تنازعات کے خلاف بالش خیل قبائل کا احتجاجی دھرنا مسلسل چھ جولائی سے جاری ہے مظاہرین نے عید بھی احتجاجی کیمپ میں گزاری۔
پولیس ذرائع کے مطابق بالش خیل قبائل نے اپنے جائیداد پر مبینہ قبضے کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کیا ہے اور حکومت سے پاڑہ چمکنی قبائل سے زمینیں واگزار کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالش خیل قبائل کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری، پشاور میں احتجاج کی دھمکی 

کرم اراضی تنازعہ، بالش خیل قبیلے کی نقل مکانی اور دھرنا 

بالش خیل زمین تنازعہ: جھڑپوں کا سلسلہ جاری، اب تک 9 افراد جاں بحق

کرم میں انوکھا احتجاج، مظاہرین نے گھروں کی چابیاں حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا

بالش خیل کے رہنما ملک صفدر علی کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے پاڑہ چمکنی قبائل کے اپنے جائیداد سے قبضہ ختم کرنے اور انہیں علاقے سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے اس لئے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عید بھی اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاجی کیمپ میں گزاری۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کا کہنا ہے کہ مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بالش خیل اور پاڑہچمکنی قبائیل کے مابین جھڑپ میں پندرہ افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہو گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button