ضلع خیبر میں پولیس اسسٹنس لائن (پال) سنٹر کا افتتاح
آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ٹریفک ہیڈکوارٹر خیبر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پولیس اسسٹنس لائن خیبر سنٹر کا افتتاح کیا، اس موقع پر سی سی پی پشاور محمد علی گنڈا پور، ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ٹریفک ہیڈکوارٹر خیبر پہنچنے پر ٹریفک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، انہوں نے بعد ازاں پال سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں آئی جی پی نے کہا کہ ضلع خیبر کے عوام اب آسانی سے اس سنٹر سے مستفید ہوں گے۔
انچارج پال نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سنٹر سے شہریوں کو درجہ ذیل سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جن میں بیرونی ملک جانے والے افراد کلیئرنس سرٹیفکیٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، چوری ڈکیتی رہزانی کی رپورٹ، گھر کے کرایہ داروں کی ویری فیکیشن، قومی شناختی کارڈ کی ویرفیکیشن، گمشدگی سرکاری کاغذات کی ایف آئی آر بھی پال اسسٹنس لائن خیبر میں آسانی سے کر سکتے ہیں۔
آخر میں آئی جی نے ٹریفک ہیڈکوارٹر میں لائسنس برانچ کا بھی دورہ کیا اور ہیڈکوارٹر میں پودا بھی لگایا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی سلامتی کے لئے دعا کی۔