کوکی خیل متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ڈی پی او خیبر
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر ڈاکٹر محمد اقبال نے اج تیراہ کوکی خیل متاثرین کے دھرنے میں شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ہر دکھ اور خوشی میں آپ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو عید کے فوراً بعد وہاں پر جا کر عسکری قیادت اور وہاں پر موجود اعلی حکام کے ساتھ متاثرین کی واپسی اور دوبارہ آباد کاری کے بارے میں بات چیت کرے، "جہاں جہاں بھی ضرورت ہو ہم آپ کے ساتھ جائیں گے، آپ کے مسائل کے حل تک آپ کے ساتھ رہیں گے، ہماری ہر ممکن کوششش ہو گی کے آپ کے مطالبات جلد سے جلد حل ہو جائیں۔”
متعلقہ خبریں:
”کوکی خیل متاثرین کو بے گھر افراد کا درجہ دیا جائے”
کوکی خیل متاثرین کو متاثرین تسلیم کرنے میں حرج کیا ہے؟
”کوکی خیل متاثرین کو بھی مراعات و سہولیات دی جائیں گی”
شرکا نے دھرنے میں شرکت کرنے پر اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرانے پر ڈی پی او خیبر کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ 2016 میں بھی تب کی خیبر ایجنسی کی تحصیل تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے کوکی خیل متاثرین نے بند راشن بحال کرنے اور رجسٹریشن دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
متاثرین نے دھمکی دی تھی کہ اگر بند راشن نہ ملنے اور 18000 خاندان متاثرین کی رجسٹریشن نہ ہونے پر جمرود میں سخت احتجاج کیا جائے گا جس کا دائرہ خیبر ہاوس اور گورنر ہاوس تک بڑھائیں گے، متاثرین کا کہنا تھا کہ 2012 میں عسکریت پسندوں کے قبضے کے بعد کوکی خیل متاثرین بن کر جمرود میں کسمپریسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔