قبائلی اضلاع

اورکزئی میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین خواتین جاں بحق

لوئر اورکزئی کے علاقہ کڑی تال میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 خواتین جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خواتین گھر کی مرمت کے لئے مٹی کھود رہی تھی کہ اچانک ان پر مٹی کا تودہ آگرا۔

پولیس کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے چاروں خواتین ملبے تلے دب گئیں۔

واقعے کے بعد لوگوں نے نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں خواتین کو ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

رواں برس اپریل کے مہینے میں مانسہرہ کے علاقے مرادپور میں رات کے اندھیرے میں اسحاق کے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی تھی، مٹی کا تودہ گھر پر گر جانے سے دوسری جماعت کی طالبہ اقراء اسحاق جان کی بازی ہار گئی باقی گھر والے معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

2019 میں قبائلی ضلع کرم کے علاقے ڈوگر میں بھی مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کی تین خواتین جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئیں تھی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈوگر کے گاوں غوخی میں خواتین گھر کی مرمت یا تعمیر کے لئے مٹی کھود رہی تھیں کہ اچانک مٹی کا تودہ ان پر آگرا جس کے نیچے چھ خواتین دب گئیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button