خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا کی 8 یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلرز سے محروم

خیبر پختونخوا کے 21 سرکاری جامعات میں سے 8 یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلر کے بغیر چل رہی ہیں۔

ان جامعات میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ، بنوں یونیورسٹی، فاٹا ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی، کوہاٹ یونیورسٹی، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ اور ٹیکنیکل یونیورسٹی نوشہرہ شامل ہیں۔

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں وائس چانسلر و پرو وائس چانسلرکا عہدہ خالی ہے جب کہ چترال یونیورسٹی کے تمام امور پراجیکٹ ڈائریکٹر کے سپرد ہیں۔

اسی طرح صوبے ان یونیورسٹیوں میں 20 رجسٹرار موجود نہیں ہے۔ پشاور یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور، زرعی یونیورسٹی پشاورمیں مستقل رجسٹرار موجود نہیں ہے۔

یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز نہ ہونے کی وجہ سے جامعات کو انتظامی امور چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button