قبائلی اضلاع
خیبر: ریکالے میں پانی کی قلت عوام کو مشکلات کا سامنا
ضلع خیبرکے تحصیل جمرود کے علاقہ ریکالے میں پانی کی قلت کے باعث عوام دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
جمرود بازار سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ریکالے کے علاقے میں پانی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کی ہے جہاں پر پانی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی بچے و خواتین دور دراز علاقوں سے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے صاحب حیثیت افراد 2500 روپے پر ٹینکروں میں پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ مسجدوں میں بھی پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی افراد نے کہا کہ انتخابات میں منتخب نمائندوں نے پانی کا مسئلہ حل کرنے کا وعدے کئے تھے تاہم ایفا نہ ہوسکے۔مقامی افراد نے دھمکی دی ہے کہ اگر پانی کا مسئلہ حل نہ کیا تو منتخب نمائندوں کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔