قبائلی اضلاع

ضم اضلاع میں 155 آسامیوں کی منظوری

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے ضم اضلاع میں 155 آسامیوں کی منظوری دے دی۔

آسامیوں کی سفارشات صوبائی محکمہ تعلیم نے کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے محکمہ تعلیم کی سفارشات پر ضم اضلاع کیلئے 155 آسامیوں کی منظوری دے دی جس میں کلاس تھری سے لے کر گریڈ 19 کی آسامیاں شامل ہیں۔

آسامیوں میں پشاور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن دفاتر میں 64، میل سب ڈویژن میں 43 اور فی میل سب ڈویژن میں 48 شامل ہیں۔ ضلعی تعلیمی افسران کی چار، 16 ڈپٹی ڈی ای اوز، 14 اکاونٹس اسسٹنٹ اور 14 کمپیوٹر آپریٹرز آسامیاں شامل ہیں۔ منظور ہونے والی آسامیوں کے مطابق ضلع کرم، اورکزئی، باجوڑ اور مہمند میں ضلع تعلیمی افسران تعینات ہوں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ان آسامیوں کے لئے رواں مالی سال میں بجٹ مختص کیا گیا ہے، محکمہ تعلیم کے مطا بق آسامیوں پر بھرتیوں قبائلی اضلاع میں تعلیم محرومیاں دور ہو جائیں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button