قبائلی اضلاع

ضلع مہمند، طویل غیرحاضری پر ایس ایس ٹی ملازمت سے برطرف

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے طویل غیر حاضری پر گورنمنٹ ہائی سکول قمر دین کور ضلع مہمند کے ایس ایس ٹی (سبجیکٹ سپیشلسٹ ٹیچر) کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایس ایس ٹی (جنرل) رسول خان طویل عرصہ سے غیر حاضر تھا جبکہ 8 نومبر 2019 سے اس نے اپنی جگہ ماہانہ 9 ہزار روپے پر ایک پراکسی استاد رکھ لیا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق الزامات سامنے آنے پر مزکورہ استاد کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس کا جواب اس نے ضلعی تعلیم افسر کی وساطت سے دیا، بعدازاں اسے ذاتی طور پر حاضر ہونے اور اپنی صفائی کا موقع بھی دیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملزم کو شوکاز نوٹس جاری ہوے کے بعد اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا پورا پورا موقع فراہم کیا گیا۔

تاہم ملزم خلاف کے خلاف الزامات درست ثابت ہونے پر اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button