قبائلی اضلاعمتاٗثرین فاٹا

کوکی خیل متاثرین کو بے گھر افراد کا درجہ دیا جائے، ضلع خیبر میں آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ

قبائلی ضلع خیبر میں تیراہ راجگل، کوکی خیل متاثرین کی باعزت واپسی کے لیے جماعت اسلامی کے احتجاجی کیمپ میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوا جس کے شرکاء نے حکومت سے ان متاثرین کی فی الفور واپسی، ان کے نقصانات کے آزالے اور انہیں شمالی وزیرستان و ملاکنڈ متاثرین کے طرز پر پیکج دینے کا مطالبہ کیا۔

باب خیبر کے مقام پر اس آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی کے زرغون شاہ افریدی ، حاجی محمد امین افریدی، اے این پی کے محمد عمر افریدی، پی پی پی پی حضرت ولی افریدی، جمعیت علماء اسلام ف کے مولانا غفران اللہ خیبری ، پاکستان مسلم لیگ ن کلیم اللہ افریدی، زرولی افریدی، قبائیلی مشران حاجی بارک، ملک یاحید، ملک سید کبیر افریدی ،قبائیلی تحفظ مومنٹ کے داود افریدی و دیگر نے شرکت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ تیراہ کو کی خیل متاثرین تقریبا آٹھ نو سال سے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں. کم وبیش 22 ہزار خاندانوں کو  آٹھ سال میں متاثرین کا درجہ تک نہیں دیا گیا ان متاثرین کے نام پر ملنے والی رقم اور سامان کو زیادہ تر ہڑپ کردیاگیا۔ انہوں نے تیراہ کوکی خیل متاثرین کے نام پر آنے تمام فنڈز اور سامان کے آڈٹ کا مطالبہ  بھی کردیا. انہوں نے مزید کہا کہ کوکی خیل متاثرین  کو کچھ لوگوں نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا اور ذاتی مفادات حاصل کرنے کے بعد ان کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء نے نےمطالبہ کیا کہ تیراہ کوکی خیل متاثرین کو وزیرستان اور ملاکنڈ طرز پر پیکج دیاجائے، ان کے مکانات بنانے اور دوبارہ آبادکاری کیلئے خطیر رقم مہیا کی جائے. انہوں نے کہا کہ راجگال میں کوکی خیل کے جنگلات کاٹے جارہے ہیں اور ان کے جائداد پر ناجائز قبضے جمائے جارہے ہیں اس سلسلے کو فی الفور روکا جائے ورنہ حالات کنٹرول سے باہر ہوجائے گی اور ذمہ داری پھر حکومت پر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ واپس جانے والے کوکی خیل متاثرین کو عارضی طور پر رہنے کیلئے خیمے اور گھریلو استعمال کے سامان، نقد کرایہ اور کم از کم ایک سال کیلئے فری راشن کا بندوبست کیا جائے اور ان کے مطالبات نہیں مانے گئے تو تمام اپوزیشن پارٹیز کے مقامی رہنما اور ورکرز ان متاثرین کے ہمراہ احتجاج کا سلسلہ شروع کردے گے کیونکہ کوکی خیل قوم کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور یہ متاثرین مزید صبر نہیں کرسکتے. شرکاء نے احتجاج کے ساتھ اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کرنے اور اس ضمن میں تمام  سارے سٹیک ہولڈرز کے خلاف رٹ پیٹیشن دائر کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button