قبائلی اضلاع

ضلع مہمند میں طوفانی بارش کی تباہ کاریاں، تین بچے جاں بحق، متعدد لوگ متاثر

ضلع مہمند میں سیلابی ریلے میں بہنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ روز کے طوفانی بارش نے مختلف علاقوں میں کئی لوگوں کو جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز آندھی و طوفان کے بعد بعض جگہوں پر سیلابی ریلے بھی آئے تھے جس میں پنڈیالی تحصیل کے علاقہ گڑنگ میں ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچے بہہ کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک بچی کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

اس کے ملحقہ علاقہ احمدی کور میں بھی اپک پک اپ گاڈی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے مگر ڈرائیور بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حلیم زئی تحصیل کے سنگر کلے میں آندھی و طوفان سے کئی گھروں کی چھتیں گر گئی ہیں جبکہ متعدد لوگوں کے سولر سسٹمز بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان سولر سسٹم میں گھریلو روشنی کے ساتھ آبپاشی اور آبنوشی کے لئے استعمال ہونے والے سولر پلانٹ بھی شامل ہیں ۔ ناکارہ ہونے والے ا ٓبپاشی سسٹم میں اجمل ولد محبوب غازی بیگ اور رحیم ولد دوست محمد وغیرہ کے پلانٹ شامل ہیں ۔ طوفانی بارش سے کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصانات پہنچا ہے۔

دریں اثناء ضلع مہمند میں قائم مقام ڈی پی او محمد شعیب نے متاثرہ علاقے پنڈیالی کا دورہ کیا اور سیلابی ریلے سے جان بحق بچوں کے ورثاء کے ساتھ تعزیت کی اور موقع پر نقد امداد بھی فراہم کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button